ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ: جنگلی سور کے حملے میں ایک شخص ہلاک

کاسرگوڈ: جنگلی سور کے حملے میں ایک شخص ہلاک

Sat, 14 Nov 2020 20:34:29    S.O. News Service

کاسرگوڈ 14؍نومبر (ایس او نیوز) کاسرگوڈ ضلع کے کوبانور گاؤں میں سڑک سے گزر رہے ایک شخص پر اچانک جنگلی سور نے حملہ کردیا جس سے گہرا زخم آنے اور بے انتہا خون بہنے کی وجہ سے زخمی شخص کی موت واقع ہوگئی۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق کوبانور اسکول کےقریب پیش آئے ہوئے اس حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام راجیش (41سال) ہے، جو پیشے کے اعتبار سے سینٹرنگ مزدور تھااور صبح کے وقت حسب معمول اپنے کام پر جارہا تھا۔ اس وقت اچانک ایک جنگلی سور سامنے آیا اور ٹکر مارکر راجیش کو زمین پر گرادیا۔ پھر اس نے اپنے بیرونی دانت اس کی گردن میں گھونپ دئے جس کی وجہ سے خون کا فوارہ ابل پڑا۔ مقامی لوگوں نے فوراً راجیش کو منگلور و کے اسپتال میں منتقل کروایا مگر بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہوسکا۔


Share: